ڈی ٹیچڈ مکانات میں رہنے والے ہارٹ اٹیک یا فالج سے محفوظ رہ سکتے ہیں

January 16, 2019

لندن (نیوز ڈیسک) ڈی ٹیچڈ مکانات میں رہنے والوں کو ہارٹ اٹیک یا فالج سے تحفظ مل سکتا ہے۔ یہ دعویٰ ایک نئی سٹڈی میں کیا گیا ہے۔ رہائش کے انتخاب کے حیاتیاتی اثر کا جائزہ لینے والی پہلی سٹڈی سے پتہ چلا ہے کہ کرائے دار یا فلیٹس، سیمی ڈی ٹیچڈ یا ٹیرسڈ ہومز میں رہنے والے ذہنی دبائو اور سوزش سے منسلک کیمیکل کی زیادہ سطح کے حامل ہوتے ہیں۔ سی ری ایکٹو پروٹین کہلایا جانے والا کیمیکل کا تعلق دل کے مرض سے ہے جو انجائنا ہارٹ فیل، ہارٹ اٹیک اور فالج کا سبب بنتا ہے۔ تقریباً10ہزار افراد کی سٹڈی سے پتہ چلا ہے کہ فلیٹس، ٹیرسز اور سیمی ڈی ٹیچڈ گھروں میں رہنے والے ڈی ٹیچڈ مکانات میں رہنے والوں کے مقابلے میں سی ری ایکٹو پروٹین کی دگنی سطح کے حامل ہوتے ہیں\۔