جام کمال کی قیادت میں بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے،جان محمد لہڑی

January 16, 2019

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی رہنما اور بلوچستان بس اونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین قبائلی و سیاسی رہنما میر جان محمد لہڑی نے منظور احمد کاکڑ کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کامیابی کا سہرا وزیر اعلیٰ جام کمال خان اور اتحادی جماعتوں کے قائدین کے سر جاتا ہے ، انہوں نے کہا کہ پارٹی کے سیکرٹری جنرل منظور احمد کاکڑ کا سینیٹر منتخب ہونا مخالفین کے لئے پیغام بھی ہے کہ مخلوط صوبائی حکومت میں شامل جماعتیں متحد ہیں اور ان میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں ،وزیر اعلیٰ جام کمال خان ایک زیرک سیاستدان ہیں ان کے خاندان کی بلوچستان کے لئے سیاسی خدمات ناقابل فراموش ہیں ، انہوں نے کہا کہ جام کمال خان کی قیادت میں نہ صرف پارٹی مزید مستحکم ہوگی بلکہ ان کی قیادت میں صوبائی حکومت بلوچستان کو ترقی کی راہ پر بھی گامزن کرے گی ۔