واسا فراہمی آب یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے،احمدنواز،اخترلانگو

January 16, 2019

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بی این پی کے ارکان صوبائی اسمبلی احمد نواز بلوچ اور اختر حسین لانگو نے کہا ہے کہ واسا عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات کرے ، یہ بات انہوں نے ایم ڈی واسا کی جانب سے ارکان اسمبلی کو دی جانے والی بریفنگ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ بی این پی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کے لئے آواز بلند کی ہے ہم عوام کو کسی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے کوئٹہ کے اکثر علاقوں میں پانی کی شدید قلت ہے جس کے باعث عوام ٹینکرز مافیا سے مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہیں ، سریاب ، منو جان روڈ ، ہدہ ، دیبہ اور دیگر علاقوں میں واسا عوام کو پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے فوری اقدامات کرے ۔