’امید ہے دوسرے ممالک سے بھی امداد آئے‘

January 16, 2019

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ چین نے سعودی عرب کی طرح پاکستان کی مشکل وقت میں مدد کی ہے، اُمید ہے اور دوست ملکوں سے بھی امداد آئے گی۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمرنے کہا کہ دوست ملکوں کے پاس آخری دفعہ مدد کے لیے جارہے ہیں۔ سی پیک دو ملکوں کے درمیان معاہدہ ہے،پاکستان اور چین نے تیسرے ملک کوبھی سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔

انہوں نے واضح کیاکہ تیسرا ملک مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کرسکتا ہے۔

وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ چین کے ساتھ، تجارت،صنعت اور انفارمیشن کےمیدان میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، سی پیک میں پرائیویٹ سیکٹر کا کردار بڑھایا جائے گا۔

اسد عمر نے اعلان کیا کہ ترکی کے ساتھ اپریل میں ٹریڈ فریم ورک کا معاہدہ کیا جائے گا۔اس معاہدےسےایران اور یورپ کے ساتھ تجارت بڑھے گی۔اس کے علاوہ ایران کے ساتھ بھی دو طرفہ تجارت کو بڑھایا جائے گا۔

دوسری جانب وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا کہ بجٹ میں کاروباری طبقے کو سہولتیں دیں گے۔