گورنر سندھ عمران اسماعیل کا موٹر وے پر چالان ہو گیا

January 16, 2019

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا موٹر وے پر اوور اسپیڈنگ پر چالان ہوگیا۔

وزیراعظم عمران خان سے ملاقات بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل کو گاڑی اڑانا مہنگا پڑگیا۔

ذرائع کے مطابق گورنر سندھ خود گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے اسلام آباد سے کلر کہار آرہے تھے۔

انہوں نے دوران سفر موٹروے پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی جس پر ان کا چالان ہوا۔

عمران اسماعیل موٹر وے پر گاڑی 136 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے خود ہی چلارہے تھے۔

گاڑی کی تیزرفتاری ان کے گلے پڑگئی،موٹر وے پولیس نے انہیں جرمانہ کیا جس کی رقم انہوں نے خود ہی ادا کی۔

اس سے قبل انہوں نے ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کو سندھ کے عوام کے مسائل سے آگاہ کیا تھا۔