یوم جامعہ کراچی کی تقریبات کل ہونگی

January 17, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) یوم جامعہ کراچی کی تقریبات جمعہ 18جنوری کو ہونگی، شیخ الجامعہ کی قیادت میں واک کے بعد خصوصی تقریب منعقد ہو گی تقریب کے اختتام پر شعبہ کیمیا میں نئے بلاک کا افتتاح بھی ہوگا۔