18ویں ترمیم کے تحت جناح اسپتال کی تحویل، سندھ حکومت کی درخواست خارج

January 17, 2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) سپریم کورٹ آف پاکستان نے 18؍ویں ترمیم آئینی اختیارات کیس میں سندھ حکومت کی اپیل مسترد کرتے ہوئے جناح ہسپتال کا انتظام وفاق کے حوالے کردیا۔سپریم کورٹ میں اٹھارہویں ترمیم کے ذریعے جناح اسپتال کے انتظام کی صوبے کو منتقلی کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سندھ حکومت کی اپیل مسترد کردی۔سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ جناح اسپتال کراچی کا کنٹرول وفاقی حکومت کے پاس ہی رہے گا۔ مقدمے کا مختصر حکم نامہ چیف جسٹس نے پڑھ کر سنایا۔کیس کی گزشتہ سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے تھے کہ پارلیمنٹ میں 18 ویں ترمیم بغیر بحث کے منظور ہوئی اور وفاق پر صوبوں میں اسپتال بنانے پر پابندی نہیں۔