فارورڈ بلاک، غلطی سے ق لیگ کا نام لے لیا، فواد چوہدری کی معذرت

January 17, 2019

لاہور (نمائندہ جنگ / نیوز ایجنسیز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مسلم لیگ ق میں فارورڈ بلاک سے متعلق اپنے بیان پر معذرت کر تے ہوئے کہا ہے کہ منہ سے فارورڈ بلاک کے حوالے سے غلطی سے مسلم لیگ ق کا نام نکل گیاتھا۔مسلم لیگ ق کے سخت ردعمل کے بعد فواد چوہدری نے مونس الٰہی سے رابطہ کر کے اپنے بیان پر معذرت کا پیغام بھیجا ۔ جس حوالے سے مونس الٰہی نے کہا کہ رات گئے فواد چوہدری کا معذرت کا پیغام ملا جس میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ان کے منہ سے فارورڈ بلاک کے حوالے سے غلطی سے مسلم لیگ ق کا نام نکل گیاتھا۔