وزیراعظم کا پارلیمانی اجلاسوں میں شرکت کا فیصلہ

January 17, 2019

وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے اجلاسوں میں شریک ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو پارلیمنٹ اجلاسوں میں باقاعدگی سے شرکت کے لئے قائمہ کمیٹیوں کی تکمیل کا انتظار تھا، وزیر اعظم عمران خان آئندہ ہفتے سے پارلیمنٹ کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان بدھ کومنی بجٹ پیش کرنےکےموقع پر پارلیمنٹ آئیں گے، جبکہ وزیر خزانہ اسدعمر کی منی بجٹ پر تقریرکےموقع پروزیر اعظم پارلیمنٹ میں موجود ہوں گے۔

دوسری جانب پارلیمانی و قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے لئے حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات مکمل ہوگئے ہیں اور قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پا گیا ہے۔اگلے ہفتے کمیٹیوں کے قیام سے متعلق قومی اسمبلی میں تحریک پیش ہوگی۔

تحریک منظور ہونے کے بعد کمیٹیوں کےچیئرمینوں کا انتخاب شروع ہوجائے گا۔

مجموعی طور پر47 پارلیمانی و قائمہ کمیٹیاں قائم کی جائیں گی۔ پارلیمانی کمیٹیوں کی سربراہی حکومتی اراکین کے پاس رہے گی۔

قومی اسمبلی کی 40 میں سے 19 کمیٹیاں اپوزیشن کو 21 حکومت کوملنے کاامکان ہے۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کہتے ہیں بلاول بھٹوزرداری قائمہ کمیٹی کاحصہ ضرور ہوں گے۔