وزیراعظم نے دورہ افغانستان کی دعوت قبول کرلی

January 17, 2019

وزیراعظم عمران خان نے افغان صدرکی جانب سے دورہ افغانستان کی دعوت قبول کرلی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ٹیلے فونک رابطہ ہوا، جس میں افغان صدر نے عمران خان کو افغانستان کے دورے کی دعوت دی جو کہ انہوں نے قبول کرلی۔

وزیر اعظم عمران خان اورصدراشرف غنی کے درمیان پاک افغان تعلقات اور دو طرفہ امور پر بات چیتہوئی۔ اس کے علاوہ انہوں نے زلمے خلیل زاد کے دورہ سے متعلق امور پر بھی بات کی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان اوراشرف غنی کے مابین افغان مفاہمتی عمل اور سرحدی سلامتی کے امور پر بھی بات کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اس دوران وزیراعظم عمران خان نے یہ بھی کہا کہ افغانستان کا امن پاکستان کے مفاد میں ہے، پرامن مصالحتی عمل سے متعلق سنجیدہ کوششوں پر یقین رکھتے ہیں۔