نامزد چیف جسٹس کی چارٹر آف گورننس پر بحث کی تجویز

January 17, 2019

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے چارٹر آف گورننس پر بحث کرانے کی تجویز دے دی۔

نامزد چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نےتجویز دی ہے کہ چارٹر آف گورننس پر بحث صدر پاکستان کی سربراہی میں کرائی جائے۔

فل کورٹ ریفرنس سے خطاب میں جسٹس کھوسہ نے کہا کہ مضبوط جمہوریت کے لیئے سویلین بالا دستی اور احتساب لازم و ملزوم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئیں بات کریں سویلین بالادستی کیسے یقینی بنائی جاسکتی ہے،جمہوریت غیرمستحکم کیےبغیرکیسےسویلین کا احتساب یقینی بنایاجاسکتاہے۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے مزید کہا کہ یہ بات کرنی چاہیئے کہ کس ادارے نے دوسرے کے کام میں مداخلت کی۔

انہوںنے کہا کہ مل بیٹھ کرکھلےذہن سےطے کریں عدلیہ، انتظامیہ اور مقننہ نےکہاں کیا غلط کیا۔