تائیوان میں لائیوفائر ملٹری ڈرل کا انعقاد

January 17, 2019

تائیوان میں جنگی صورتحال سے نبردآزما ہونے کے حوالے سے پیشہ وارانہ مہارت کی مشق کی گئی جس میں جوانوں نے دشمن سے نمٹنے کی مشکل ترین ڈرِل میں حصہ لیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

تائیوان کے شہر Taichungمیں جدید ترین ہتھیاروں سے لیس فوجی جوانوں نے غیر معمولی صورتحال میں دشمن سے لڑنے اور لوگوں کو ریسکیو کرنے کی تربیت حاصل کی۔

ان جوانوں نے ایمرجنسی کی صورتحال میں حالات پر قابو پانے کیلئے لائیو فائر مشقوں میں حصہ لیااوراپنی فوجی قوت کا مظاہرہ پیش کیا جبکہ اہداف کو نشانہ بنا نے کی بھی پریکٹس کی۔

جنگی مشق میں جدید ہتھیاروں،ٹینکوں اور ہیلی کاپٹروں کا استعمال کیا گیا۔