خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع

January 18, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کا تر بیتی کیمپ جمعرات سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگیا۔غیر ملکی کوچ مارک کولز کی نگرانی میں تربیتی کیمپ آئی سی سی چیمپنز ٹرافی اور ویسٹ انڈیز کی سیریز کے لئے لگایا گیا ہے۔منیجر عبدالرقیب نے کہا کہ 29جنوری تک جاری رہنے والے کیمپ میں کرکٹرز کو سخت محنت کرائی جارہی ہے خاص طور پر فٹنس کی اہمیت ہے۔فٹنس کے لئے انگلینڈ سے ایک ٹرینر بلوایا گیا ہے۔