کونسلر محمد عظیم برمنگھم کے لارڈ میئر نامزد،کمیونٹی کا خیرمقدم

January 18, 2019

برمنگھم (ابرار مغل) لیبر پارٹی کے سینئر کونسلر چوہدری محمد عظیم کے برمنگھم سٹی کے لیے لارڈ میئر نامزد ہونے پر کمیونٹی شخصیات نے خیرمقدم کیا ہے۔ محمد سعید مغل ایم بی ای، سینئر کونسلر چوہدری محمد فاضل، مسلم کانفرنس برمنگھم کے صدر راجہ اسحق صابر، قائداعظم ٹرسٹ برطانیہ کے چیئرمین راجہ محمد اشتیاق خان، مسلم لیگ ن کے رہنما صاحبزادہ محمد فاروق القادری، پی پی پی برطانیہ کے بزرگ رہنمائوں حاجی محمد شریف مغل، چوہدری علی شان، مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر چوہدری بشیر رٹوی، کشمیر رابطہکمیٹی کے صدر چوہدری محمد عظیم، قادریہ ٹرسٹ کے چیئرمین صاحبزادہ پیر محمد طیب الرحمن قادری، سرپرست اعلیٰ حاجی محمد رمضان قادری، حاجی منیر احمد، حافظ ظروف حسین، قاری محمد سلطان، محمد مشتاق مغل، محمد دلدار حسین مغل، حاجی چوہدری شاہنواز، چوہدری شاہنواز، محمد غالب سمیت مختلف اہم شخصیات نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لیبر پارٹی نے بہترین انتخاب کرکے اوورسیز کمیونٹی کی خدمات اور کردار کا ادراک کیا ہے۔ امید ہے کہ چوہدری محمد عظیم اپنے فرائض منصبی سے مختلف کمیونٹیز کو مزید قریب کریں گے۔