میڈیکل کی طالبہ سے زیادتی کے ملزم کو سزائے موت

January 18, 2019

لاہور ( نمائندہ جنگ ) خواتین پر جنسی تشدد کے کیسز کیلئے بنائی گئی عدالت کے جج رحمت علی نے قائداعظم انڈسٹریل ایریا میں طالبہ سے زیادتی کرنے والے ملزم کو سزائے موت سنا دی ہے ۔ میڈیکل کی طالبہ(ح) کالج جانے کے لئے گھر سے نکلی تھی، ملزم وقار خالد نے اسے دبوچ لیا اور زبردستی ایک جگہ لے جا کر اس سے زیادتی کی تھی ۔ عدالت نے ملزم وقار خالد کو اغوا اور زیادتی کے الزام میں دومختلف دفعات میں سزائے موت ،پانچ ہزار روپے جرمانہ اور عمر قید کی سزا کا حکم سنایا ہے۔