واپڈا ٹائون میں سہولیات کی فراہمی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے،سی ای او میپکو

January 18, 2019

ملتان(سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکووصدر واپڈا ٹائون مینجمنٹ کمیٹی انجینئر محمد اکرم چوہدری نے کہا ہے کہ واپڈا ٹائون کے مکینوں کو سہولیات فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ،واپڈا ٹائون جدید سوسائٹی ہے فیزIاورفیزIIمیں تیزی سے نئے گھر تعمیر ہورہے ہیں جہاں واپڈا افسران سمیت پرائیویٹ افراد بھی رہائش کوترجیح دے رہے ہیں ، واپڈا ٹائون کے دونوں فیزز میں بجلی، گیس، ٹیلی فون، سیوریج، سکیورٹی ، پارکس ، کمیونٹی ہالزاور پلے گرائونڈز کی سہولیات دستیاب ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے واپڈا ٹائون فیز IIکے این اور کیوبلاکس میں نئی مساجد کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر کیا ، انہوں نے کہا کہ این بلاک میں مسجد نمرہ اور کیوبلاک میں مسجد قباء کی تعمیر کا کام مینجمنٹ کمیٹی اور رہائشیوں کے مالی تعاون سے شروع کردیاگیاہے اور ایک سال میں دونوں مساجدکی تعمیر مکمل ہوجائے گی۔