پی ایچ اے کے77ملازمین و افسران کی 3 سالہ مدت ملازمت آج ختم ہو گی، کنٹریکٹ میں توسیع نہیں ہوئی

January 18, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) پی ایچ اے کے77ملازمین و افسران کی 3 سالہ مدت ملازمت آج ختم ہو جائے گی، سکیل ایک سے16تک کے 62اور گریڈ17سے18 کے 15افسران 3 سالہ معاہدے کے تحت کام کررہے ہیں جن کی آج 18 جنوری کو مدت ملازمت ختم ہورہی ہے لیکن ان کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں کی گئی جس کے باعث ان میں تشویش پائی جاتی ہے، سکیل ایک سے16تک کے ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کے لئے افسران پر مشتمل4رکنی کمیٹی بنائی گئی تھی،ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے آج2سالہ کنٹریکٹ دینے کا حکم جاری کر دیں گے ۔