گائوں کی سطح پر سینی ٹیشن ماڈل پروگرام متعارف کرانے کا فیصلہ

January 18, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت نے گائوں کی سطح پر سینی ٹیشن ماڈل پروگرام متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں ملتان سمیت پنجاب بھر کے تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز کوپہلے فیز میں 2 دیہی یونین کونسلوں میں ماڈ ل پروگرام چلانے کی حکمت عملی بنانے کی ہدایت کردی ہے، بتایا گیا ہے کہ بلدیاتی نظام نافذ ہونے کے بعد ضلع کونسل کے علاقوں میں صفائی کا نظام نہ ہونے کے باعث دیہی یونین کونسلوں کے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جس کو دیکھتے ہوئے ملتان سمیت پنجاب بھر کی تمام دیہی یونین کونسلوں میں سینی ٹیشن ماڈل پروگرام چلانے کا فیصلہ کیا ہے ، ملتان صدر کی یونین کونسل 77جھکڑ پور اور یونین کونسل 125ایم آر میں سینی ٹیشن ماڈل پروگرام چلایا جائے گا۔