گاڑیوں کی ڈیوٹی کاطریقہ بدلنے سے بیروزگاری بڑھے گی

January 18, 2019

جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پاکستان درآمد کی جانیوالی گاڑیوں کی ڈیوٹی کے طریقہ کار میں تبدیلی سے حکومت کو سالانہ سوارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا جبکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں لاکھوں پاکستانی بے روزگار بھی ہوجائیں گے۔

رانا عابد حسین کا میڈیا بیان میں کہنا تھاکہ سالانہ چالیس ہزار گاڑٖیاں بیرون ملک مقیم پاکستانی پاکستان روانہ کرتے ہیں جن کی ڈیوٹیوں سے حکومت کو سو آرب روپے کی آمدنی ہوتی ہے جبکہ پچاس ہزار افراد کا روزگار ان گاڑیوں کی کسٹم کلیرئنس سے لیکر ٹرانسپورٹیشن اور خریدو فروخت سے جڑا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے طریقہ کار سے پاکستان آنے والی گاڑیوں کی تعداد انتہائی کم ہوجائے گی جبکہ ہزاروں پاکستانی نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی بے روز گار ہوجائیں گے ،حکومت سے مطالبہ ہے کہ فوری طور پر پرانے طریقہ کار کے تحت گاڑیوں کی درآمد بحال کرے اور پاکستان اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی پریشانی کا خاتمہ کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوسری جانب اب اس خبر کی تصدیق ہو گئی ہے کہ پی آئی اے سولہ فروری سے جاپان کے لیے اپنی پروازیں بند کر رہی ہے ۔

پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین نے پی آئی اے کی جاپان کے لیے پروازوں کو بند کرنے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے اس حکومتی اقدام سے نہ صرف حکومت بلکہ عمران خان کی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں میں مقبولیت بہت کم ہوجائیگیجنہوںنے اپنے وعدوں کے برعکس پہلے اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے موبائل فون لانے پر ڈیوٹی عائد کی۔

انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کی درٓٓآمد پر پابندی کی باتییں چل رہی ہیں اور اب جاپان کے لیے قومی ایئرلائن کی پروازوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا حالانکہ حکومت کو چاہیے تھا کہ ایئرلائن کے جہازوں کو معیاری بناتی ،فلائیت کے اوقات کو بہتر بناتی ،سروس کے معیار کو بہتر بناتی تاکہ مسافروںکی تعداد میں اضافہ ہوتا لیکن ہمارے ہاں ہر مسئلے کا حل صرف بندش ہی نظر آتا ہے۔

رانا عابد حسین نے کہا کہ حکومت کو دیکھنا چاہیے کہ قطر ، امارات اور تھائی جیسیایئرلائنیں کو پاکستان اور اجاپن کے روت پر کامایاب اور نفع بخش ہیں اور اب کیوں چین کی ائر لائن بھی پاکستان جانے لگی ہے اور کیوں پی ائی اے کو بن کیا جارہا ہے اس میں کوئی سازش تونہیںہے ،کہیں اس قیمتی روٹ کو فروخت تو نہیں کیا جارہا۔ ان سب معاملات کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

رانا عابد حسین نے کہا ہے وہ جاپان کی تمام سیاسی سماجی تنظیموں کے ساتھ مل کر اس حکومتی اقدام کے خلاف سفارتخانے کے سامنے مظاہرے بھی کریں گے دریں اثناء پاکستانی کمیونٹی کی شدید مخالفت کے باوجود پی آئی اے نے جاپان کے لیے اپنی پروازیں بند کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد سولہ فروری کے بعد سے جاپان کے لیے پی آئی اے کی پروازیں بند کردی جائیں گی ۔