عمررسیدہ شخص کی لاش ملی، دیگر واقعات میں خواتین سمیت 3 جاں بحق

January 19, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ماڑی پور تھانے کی حدود ہاکس بے روڈ نیو ٹرک اڈا گیٹ نمبر 6کے قریب ٹرالر کی زد میں آکر رکشا میں سوار بچوں و خواتین سمیت 7افراد شدید زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے 4سالہ عبدالرحیم ولد رشید اور 30سالہ رشیدہ زوجہ رشید نے دم توڑ دیا، زخمیوں میں 6سالہ ریحان ولد عبداللہ ،5سالہ مریم دختر رشید ،4سالہ عبدالحق ولد عبداللہ ،30سالہ میرا زوجہ عرس ،45سالہ زرینہ زوجہ مگن شامل ہیں ، منگھو پیر اسحاق گوٹھ کچی آبادی میں واقع پانی کے ٹینک سے 65سالہ غلام اصغر ولد غلام حسین کی ڈوبی ہو ئی لاش ملی،متوفی کے ہاتھ رسی سے بندھے ہوئے تھے ،پولیس نے مزید بتایا کہ ڈاکٹرز کی رپورٹ میں کہا گیا کہ لاش کم از کم 8سے 10روز پرانی ہے ،متوفی کے بھائی نے 10جنوری کو تھانے میں اپنے بھائی کے اغواہ کی رپورٹ کروائی تھی ،متوفی گھر میں اکیلا رہتا تھا،پی ای سی ایچ ایس بلاک 6جی مارکیٹ کے قریب گھر کی چھت سے پراسرار طور پر گر کر 35سالہ شگفتہ جاں بحق ہو گئی،متوفیہ شوہر کے ساتھ کرائے پر رہتی تھی،شوہر ٹیلرنگ کا کام کرتا ہے اور اسکی ڈیفنس میں دکان ہے،متوفیہ کا ذہنی توازن درست نہیں تھا اور گذشتہ22برس سےاسکا علاج بھی چل رہا تھا، متوفیہ کا ایک دس سال کا بیٹا ہے جو واقعہ کے وقت اسکول گیا ہوا تھا۔