عدل وانصاف کے بغیر معاشرے میں نظم وضبط ممکن نہیں،حامدموسوی

January 19, 2019

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کے قیام کاچرچاکرنے والے کردارختمی مرتبت ؐکی پیروی کریں۔اس امرکااظہارانہوں نے تنظیم شیعہ آئمہ مساجد پاکستان کے چیئرمین علامہ سیدتصورحسین نقوی القمی کی سرکردگی میں عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔آقای موسوی نے باور کرایاکہ اسلامی ریاست کامقصدعدل وانصاف کاقیام ہے ۔انہوں نے کہاکہ اسلام عدل وانصاف کاحکم دیتاہے ۔انہوں نے کہاکہ اجتماعی معاملات عدل وانصاف کے مطابق حل کیے بغیر معاشرے میں نظم وضبط قائم نہیں رہ سکتاہے ۔