کراچی ،تیموریہ پولیس کا سرچ آپریشن ، 11 ملزمان گرفتار

January 19, 2019

کراچی کے علاقے تیموریہ میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران11 ملزمان کو گرفتار جبکہ 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات اور موٹر سائیکل ملی ہے، ملزمان اسٹریٹ کرائم، منشیات فروشی اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث ہیں۔

پولیس کی جانب سے حراست میں لئے گئے افراد کے شناختی کوائف کی تصدیق کی جارہی ہے ، جبکہ مختلف تھانوں سے ان کے کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔