کارساز کمپنی نیا منتظم منتخب کرے،فرانسیسی حکومت

January 20, 2019

پیرس(اے پی پی)فرانس کے اقتصادی اور مالیاتی امور کے وزیر برونو لی مائر نے کہا ہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ کار ساز کمپنی رینالٹ، نئی انتظامیہ کے بارے میں فیصلے کے لئے چند دنوں کے اند اندر بورڈ اجلاس منعقد کرے۔کمپنی کے چیئرمین اور سی ای او کارلوس گون نسان موٹر میں مبینہ بدعنوانی کے سلسلے میں جاپان میں زیر حراست ہیں۔ رینالٹ نسان موٹر کی شراکت دار ہے۔ایک فرانسیسی ٹی وی نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے برونو لی مائر نے کہا کہ اب آگے بڑھنے کا وقت ہے کیونکہ کارلوس گون اپنے فرائض انجام نہیں دے سکتے۔رینالٹ نے نومبر میں جاپان میں گون کی گرفتاری کے بعد بھی انہیں اعلیٰ انتظامی عہدے سے نہیں ہٹایا ہے، جبکہ نسان موٹر نے انہیں برطرف کر دیا تھا۔