وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا جناح اسپتال میں معدہ کی تکلیف پر میڈیکل چیک اپ

January 20, 2019

لاہور(نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فوادچوہدری نے ہفتہ کے روزجناح ہسپتال لاہورکا دورہ کیا اورمعدہ کی تکلیف کے باعث اپنا میڈیکل چیک اپ کروایا ۔ گزشتہ روز جب وزیر اطلاعات جناح ہسپتال پہنچے تو ایم ایس ڈاکٹر عاصم حمید نے ان کا استقبال کیا ۔ وفاقی وزیر ہسپتال کے چوتھے فلو رپر میڈیکل یونٹ فو ر میں گئے جہاں پروفیسرآف میڈیسن ڈاکٹر آفتا ب محسن نے ان کا معدے کی تکلیف کی شکایت پر تفصیلی طبی معائنہ کیا اور ادویات تجویز کیں۔