سائیکل پر دنیا کا چکر لگانے والا چیک ریپبلیکن کا سائیکلسٹ جوڑا کراچی پہنچ گیا

January 20, 2019

کراچی(صباح نیوز) دنیا کی سائیکل پر سیر کرنے والے چیک ریپبلیکن سے تعلق رکھنے والے سائیکلسٹ میاں بیوی کراچی پہنچ گئے ۔چیک ریپبلیکن کے شہری کاتیا اور میرو نے کہا کہ وہ 2002سے سائیکل پر دنیا کے مختلف ممالک کی سیر کرچکے ہیں۔ مقامی سائیکلسٹس کے ہمراہ سائیکلسٹ میاں بیوی نے سائیکل ریلی بھی نکالی۔