افغان قومی سلامتی کے سابق مشیر صدارتی الیکشن میں حصہ لینگے

January 20, 2019

کابل (اے پی پی) افغانستان کے قومی سلامتی کے سابق مشیر محمد حنیف اتمار نے رواں برس کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے دارالحکومت کابل میں اپنے سینکڑوں ساتھیوں اور حامیوں کے اجتماع میں صدارتی امیدوار بننے کا اعلان کیا۔ یہ اعلان کرتے ہوئے انہوں نے جو تقریر کی، اْس میں انہوں نے طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امن مذاکرات کا حصہ بن کر ملک میں 17 سال سے جاری جنگی حالات کا خاتمہ کریں۔ افغانستان میں صدارتی الیکشن رواں برس20 جولائی کو ہوں گے۔