زمینوں پر قبضہ کیس ،کھوکھر برادران کی ضمانت میں30جنوری تک توسیع

January 20, 2019

لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہورکی مقامی عدالت نےزمینوں پر مبینہ قبضہ کیس میں ملوٹ مسلم لیگ ن کے ایم این اےافضل کھوکھر اورایم پی اے سیف الملوک کھوکھر کی ضمانت میں 30جنوری تک توسیع کر دی۔عدالت نےان کے تیسرےبھائی شفیع کھوکھر کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی ۔ایڈیشنل سیشن جج لاہورشہزاد رضا کی عدالت میں افضل کھوکھر اور سیف الملوک کھوکھر کی ضمانتوں میں توسیع کی درخواست پرسماعت ہوئی، کھوکھر برادران بھی اس موقع پرعدالت میں پیش ہوئے،پولیس کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ کھوکھربرادران کےخلاف درخواستیں دینے والےافراد پولیس سے تعاون نہیں کر رہے، عدالت نے افضل کھوکھر اور سیف الملوک کھوکھر کی ضمانتوں میں 30 جنوری تک توسیع کر دی،،تاہم ان کے تیسرے بھائی شفیع کھوکھر کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔