پاپوش نگر میں پانی کی عدم فراہمی کے خلاف علاقہ مکینوں کا احتجاج

January 21, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاپوش نگر کے مختلف علاقوں میں گذشتہ 6ماہ سے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے اور اتوار کی سہ پہر مکینوں کی بڑی تعداد نعرے بازی کرتے ہو ئے خلافت چوک پر جمع ہو گئی اور سڑک کو بلاک کر کے احتجاج شروع کردیا جس کے نتیجے میں ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی اور اطراف کی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہو گیا،مظاہرین کا کہنا تھا کہ سردیوں میں بھی انھیں پانی نہیں مل رہا تو گرمیوں میں پانی کا مسئلہ کیسے حل ہو گا، احتجاج کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین کو مذاکرات کے بعد منتشر کر کے سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا۔