قومی بیڈمنٹن چیمپئن شپ جمعہ سے لاہور میں شروع ہوگی

January 21, 2019

کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر)56 ویں قومی بیڈمنٹن چیمپئن شپ 25 جنوری سے لاہور میں شروع ہوگی۔ سابق قومی چیمپئن پلوشا بشیر ان فٹ ہونے کی وجہ سے شرکت نہیں کرینگی۔ حافظ عمران اور ماہور شہزادانفرادی ٹائٹلز کادفاع کریں گے۔ واپڈا کی ٹیم دونوں ٹیم مقابلوں میں دفاعی چیمپئن ہے، مجموعی طور پر 225 مرد اور خواتین کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ایونٹ کے لئے سندھ کی ٹیم شاہ میر نثار، عمران علی، معاذ علی فہد عبا سی، شعود خالد، طارق لطیف، حشام اقبال، عباداحمد،مینز صائمہ آصف، سارہ آفتاب اور اقراء رحمانپر مشتمل ہوگی۔