قومی اسمبلی، سینیٹ اور پنجاب اسمبلی کےاجلاس آج ہوں گے

January 21, 2019

لاہور(نمائندہ جنگ) سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ہنگامی اجلاس آج پارلیمنٹ ہائوس اورپنجاب اسمبلی کا لاہور میں ہوگا۔ تینوں ایوانوں میں ملک میں بڑھتی ہوئی بیروزگاری، مہنگائی اورواقعہ ساہیوال پر احتجاج کے لئے اپوزیشن جماعتوں نے حکمت عملی طے کرلی۔ حکومت کی جانب سے رواں اجلاس میں تیسرا منی بجٹ اور فوجی عدا لتو ں کے قیام سے متعلق بل پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ حکومت کوٹف ٹائم دینے کیلئے سینیٹ اجلاس سے قبل اپوز یشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس اپوزیشن لیڈر راجہ ظفر الحق کی زیرصدارت ہوگا جس میں احتجاج کی حکمت عملی طےکی جا ئیگی۔