پیر آباد،فیکٹری میں لفٹ گرنے سے ایک مزدور جاں بحق،2زخمی

January 22, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پیرآباد کے علاقے سائٹ ایریا میٹروویل ضیاءموڑ کے قریب واقع فیکٹری میں کام کرنے کے دوران لفٹ گرنے سے تین مزدور زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال پہنچایا جہاں دوران علاج ایک شخص نے دم توڑ دیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ اسپتال میں متوفی کی شناخت 45 سالہ امام الدین کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں کی شناخت 18 سالہ عبدالرحمان اور 17 سالہ عدنان کے نام سے ہوئی۔