اسٹاک مارکیٹ،ہفتے کا مثبت آغاز،100انڈیکس 237پوائنٹس بڑھ گیا

January 22, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کیپٹل مارکیٹ کو منی بجٹ میں بڑا ریلیف ملنے کی کی خبروں پر سرمایہ کاروں کی مخصوص سیکٹر میں سرمایہ کاری سے نئے کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز ہوا، 100انڈیکس میں 237پوائنٹس کا اضافہ ہوا ،شیئرز کے کاروبارمیں کمی البتہ سرمایہ کاری کی مالیت 43ارب 75کروڑ روپے بڑھ گئی ،تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کا آغاز مثبت زون میں ہوا پیر کو مارکیٹ میں بروکرز اور سرمایہ کاروں کو 23جنوری کے بجٹ میں حکومت کی جانب سے ریلیف ملنے کی اطلاعات پر کچھ سیکٹر میں سرمایہ کاری دیکھنے میں آئی جس سے 100انڈیکس 237.27 پوائنٹس کے اضافے 39306.50سے بڑھ کر 39543.77پوائنٹس پر پہنچ گیا ۔