سیف سٹی کیمروں کے غلط استعمال کی شکایات، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر شہریوں کا احتجاج

January 22, 2019

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگا ر) وفاقی دارالحکومت کی اہم شاہراہوںپر نصب سیف سٹی کیمروں کے غلط استعمال کی شکایات آنا شرو ع ہو گئی ہیں ان کیمروں سے لی گئی نجی نوعیت کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو نے پرنشانہ بننے والے شہریوں نے پولیس حکام سے تحریری طور پر شکایات شروع کر دی ہیں جس پر پولیس حکام نے غیر اعلانیہ انداز میں سیف سٹی کیمروں سے حاصل کی گئی تصاویر کے بارے میں انکوائیری شروع کر دی ہے ۔ سیف سٹی کیمروں کی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ان تصاویر میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بھی واضح نظر آ رہی تھیں اور فرنٹ اور ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے شہریوں کو بھی صاف دیکھا جا سکتا ہے۔