خیبرپختونخوا: پولیس مقابلوں میں 15جرائم پیشہ افراد ہلاک ہوئے

January 22, 2019

خیبرپختونخوا میں 2018 میں پولیس مقابلوں کے دوران 15جرائم پیشہ افراد مارے گئے جبکہ جوابی کارروائی میں 9 پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے ۔

ایک رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں 2018 میں 78 پولیس مقابلے ہوئے، ان مقابلوں میں 15 جرائم پیشہ افراد مارے گئے جبکہ جوابی کارروائی میں 9 پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے ، 6 جرائم پیشہ افراد اور 15 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس مقابلوں میں 105 جرائم پیشہ افراد پکڑے گئے ۔