یو اے ای پاکستان کو 3 ارب ڈالر قرضہ دے گا

January 22, 2019

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 3 ارب ڈالر قرض کے لیے معاہدہ طے پاگیا۔

ذرائع کے مطابق ابو ظبی میں ہونے والی تقریب میںگورنراسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے پاکستان جبکہ ابوظبی ڈیولپمنٹ فنڈ کے چیئرمین یو اے ای کی طرف سے معاہدے پردستخط کیے۔

معاہدے کے تحت متحدہ عرب امارات پاکستان کو ایک ارب ڈالر اگلے چندروز میں منتقل کرے گا جب کہ بقیہ 2 ارب ڈالر دو قسطوں میں آئندہ دو ہفتوں میں فراہم کردیے جائیں گے۔

دوسری جانب سعودی عرب سے معاشی پیکیج کے تحت پاکستان کو دو قسطوں میں ایک، ایک ارب ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔