پروین رحمان کے ورثاء کو دھمکیاںکارروائی کی جائے، سپریم کورٹ

January 23, 2019

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ نے سماجی کارکن پروین رحمان کے ورثا کو دھمکیوں پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو دھمکی آمیز فون کالیں کرنے والوں کا سراغ لگانے اور کارروائی کرنےکی ہدایت دیتے ہوئے سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کردی،تفصیلات کے مطابق عدالت عظمیٰ میں مبینہ طور پر کراچی کے خطرناک لینڈ مافیا اورقبضہ گروپوں کے حوالے سے ریسرچ کرنے کی پاداش میں قتل کی جانے والی سماجی کارکن ،پروین رحمان کے قتل پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران وفاقی حکومت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ نےاس کیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی کی تشکیل کی منظوری دے دی ہے اور اس حوالے سے آئندہ چند روز میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔،جس پر فاضل عدالت نے کیس کی مزید سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔