دوسرا ون ڈے،سرفراز شدید مایوس ، مخالف کرکٹر کیلئے قابل اعتراض فقرے پر تنقید کا سامنا، کپتان معطل ہوسکتے ہیں،شعیب اختر

January 23, 2019

کراچی(نیوزڈیسک) دوسرےون ڈے میں کپتان سرفراز شدید مایوس نظر آئے، سرفراز کےسائوتھ افریقی کرکٹر کے بارے میں قابل اعتراض فقرے نےسوشل میڈیا پر تنازع کھڑا کردیا، سوشل میڈیا پر بحث شروع ہوگئی کہ سرفراز احمد کا جملہ تضحیک آمیز ہے،سرفراز کا کہا گیا فقرہ خود ان کے لیے بھی مشکلات کا سبب بن سکتاہے، اس سلسلے میں سابق کرکٹر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سرفراز کی جانب سے ایسی بات کہنا افسوسناک ہے ،سرفراز کپتان ہیں انہیں زیادہ محتاط رہنا چاہیے،اس طرح کے کمنٹس کا سخت نوٹس لیا جائے گااور وہ معطل بھی ہو سکتے ہیں جبکہ سکندر بخت نے کہا کہ اس طرح کے فقرے معیوب سمجھے جاتے ہیں،یہ سرفراز کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔