کراچی میں سندھ حکومت کے میگاپروجیکٹس پر دوبارہ کام شروع

January 23, 2019

کراچی (طاہر عزیز/اسٹاف رپورٹر) کراچی میں طویل تعطل کے بعد حکومت سندھ کے میگا پروجیکٹس پر دوبارہ کام کا آغاز ہونے جا رہا ہے جس میں 3ارب 65 کروڑ روپے کی لاگت سے2فلائی اوور، 2انڈر پاسز، ایک بڑی شاہراہ شامل ہے، ان منصوبوں پر15فروری سے کام شروع ہو جائے گا۔ ان پروجیکٹس میں کورنگی ڈھائی نمبر اور پانچ نمبر12ہزار روڈ پر45، 45کروڑ روپے کی لاگت سے دو فلائی اوور، کورنگی انڈسٹریل ایریا میں واقع شارع دارالعلوم (8 ہزار روڈ) کی ایک ارب روپے سے ازسرنو تعمیر کی جائے گی۔ جام صادق برج سے8کلومیٹر تک سڑک کی ازسرنو کارپٹنگ اور فیوچر موڑ تک3کلومیٹر ٹریک مکمل نئے سرے سے تعمیر کیا جائے گا۔ سڑک کے ساتھ برساتی پانی کی نکاسی، بجلی سمیت دیگر تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔