قطر، طالبان امریکا مذاکرات تیسرے روز بھی جاری

January 23, 2019

قطر میں دوسرے روز بھی طالبان اور امریکی نمائندوں کے درمیان مذاکرات ہوئے اور آج تیسرے روز بھی بات چیت جاری رہے گی۔

قطر میں طالبان اور امریکی نمائندوں کے درمیان مذاکرات دوسرے روز بھی جاری رہے، آج بھی بات چیت جاری رہے گی جبکہ افغان اعلیٰ امن کونسل نے افغان حکومت کے بغیر بات چیت پر گہرے تحفظات کا اظہار کردیا ۔

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق امریکی نمائندوں سے مذاکرات آج تیسرے روز بھی جاری رہیں گے ۔

افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا اور افغان سر زمین کسی دوسرے ملک کے لیے خطرہ نہ بننے کی یقین دہانی بات چیت کے ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

دوسری جانب افغان امن کونسل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افغان حکومتی نمائندوں کے بغیر ہونے والے مذاکرات افغانستان کے امن و استحکام کے لیے معاون نہیں ہوسکتے۔