دل دکھانے والا بیان قبول نہیں کیاجائیگا، پی سی بی

January 23, 2019

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈربن ون ڈےکے دوران پیش آنے والے واقعےپرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی نےنسل پرستی کےکسی بھی نظریےکاکبھی ساتھ نہیں دیا، واقعہ کھلاڑیوں کی اخلاقی تربیت کی اہمیت کواجاگرکرتاہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مستقبل میں ایسے ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے کھلاڑیوں کی اخلاقی تربیت یقینی بنائیں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سرفرازاحمد معتبر کھلاڑی ہیں، تاہم دل دکھادینے والا بیان قبول نہیں کیاجائے گا۔

ترجمان نے یقین ظاہر کیا کہ واقعے کا جنوبی افریقہ کےخلاف سیریز پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔