یورپی یونین نے4روسی اہلکاروں پر پابندیاں عائد کردیں

January 24, 2019

برسلز(جنگ نیوز)یورپی یونین نے روسی انٹيلی جنس ڈائریکٹوريٹ کے چار ارکان پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ یہ پابندیاں سابق روسی ڈبل ایجنٹ سرگئی اسکريپل اور ان کی بیٹی پر برطانوی شہر سالسبری ميں پچھلے سال ’اعصاب شکن مادے‘ کے ذریعے کئےگئے ايک حملے کے رد عمل ميں عائد کی گئی ہیں۔ کريملن نے اس قدم کوبلا جواز قرار ديتے ہوئے جوابی اقدامات کی دھمکی دی ہے۔