فالودے اور رکشے والے کے اکاؤنٹس آپریٹرز کے خلاف مزید تحقیقات5 افسران کو نامزد کردیا گیا

January 24, 2019

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے کے چھ افسران کو خصوصی طور پر رکشے والا، فالودے والا اور دیگر غریب لوگوں کے اکاؤنٹس میں رقم جمع ہونے کے حوالے سے مزید تحقیقات کا خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے۔ جے آئی ٹی کے ہیڈ آف آپریشن سیّد محمد بلال نے ایک مراسلہ بدھ کو جاری کیا ہے جس کے مطابق سب انسپکٹر محمد شفیع، ڈریم ٹریڈنگ اینڈ کمپنی میں رکشہ والے محمد راشد کا اکاؤنٹ استعمال ہوا۔ انسپکٹر محمد اقبال، اوشین انٹرپرائزز جس نے محمد قادر فالودہ والے کا اکاؤنٹ آپریٹ کیا۔ انسپکٹر عبدالجبار، لکی انٹرنیشنل جس نے ایک کمپیوٹر پارٹس بیچنے والے غریب عدنان جاوید کا اکاؤنٹ آپریٹ کیا۔