پاکستان سے دوستی برادرانہ تعلقات کی روشن دلیل ہے، سفیر متحدہ عرب امارات

January 24, 2019

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار نے خبردار کیا ہے کہ منشیات سے دوستی طلباء کے تعلیمی رجحان کو ختم کر دیتی ہے‘ والدین کو اپنی آنکھیں کھلی رکھنی چاہئیں۔ بدھ کو انسداد منشیات سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ منشیات کا استعمال نہ صرف طلباء بلکہ پورے خاندان کی زندگی کو متاثر کرتا ہے اسلئے اس لعنت سے دور رہنے میں ہی بہتری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے ٹاسک کے مطابق اسلام آباد کو قبضہ مافیا اور منشیات جیسے جرائم سے پاک کرانے کیلئے شہریوں کا محافظ ہوں۔ متحدہ عرب امارات کے سفیر نے آئی جی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے دوستی ہمارے برادرانہ تعلقات کی روشن دلیل ہے۔