ڈی جی خان: لڑکوں سے زیادتی، ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے کا انکشاف

January 26, 2019

ڈیرہ غازی خان کے تحصیل تونسا میں بچوں کے ساتھ زیادتی کرکے ان کی ویڈیو بنانے کا انکشاف ہوا ہے ۔

متاثرہ لڑکے کا بیان سامنے آیا ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ ملزم عدنان کئی لڑکوں کے ساتھ زیادتی کرتا اور وڈیو بنا کر بلیک میل کرتا رہا ہے ۔

تونسہ کے نواحی علاقے کے رہائشی نے درخواست دی کہ اس کے پوتے کے ساتھ عدنان ظفر نامی ملزم نے زیادتی کی اور اس کی وڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی ہے۔

پولیس نے متاثرہ لڑکے کے دادا کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ،تاہم اب تک گرفتاری عمل میں نہیں آسکتی ہے۔

زیادتی اور بلیک میلنگ کا شکار لڑکے نے اپنے وڈیو بیان بتایا کہ ملزم عدنان ظفر نے کالج اور اسکولوں کے کئی لڑکوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بناکر اہل خانہ کو بلیک میل کرتا رہا ہے تاہم رقم نہ ملنے پر وڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیتا تھا۔

گزشتہ سال بھی جنوری میں تونسہ میں ہی 7 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا،پولیس نے میڈیکل رپورٹ میں بچے سے زیادتی کی تصدیق ہونے پر مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔