شیف فاطمہ کون تھی ؟

January 28, 2019

امریکا میں انتقال کرنے والی پاکستان کی معروف شیف فاطمہ علی سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کی بیٹی تھیں ۔

انہوں نے قومی و بین الاقوامی مقابلوں میں بے شمار ایوارڈ اور انعامات حاصل کیے، وہ ہڈیوں کے کینسر میں مبتلا تھیں۔

معروف شیف فاطمہ علی نے 18 سال کی عمر میں پاکستان میں کھانے بنانے کے مقابلوں میں فتح حاصل کی۔ پھر وطن کا نام روشن کرنے امریکا پہنچیں اور وہاں بھی شیفس کے کئی مقابلے اپنے نام کیے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


ایک سال قبل فاطمہ علی کو پتہ چلا کہ وہ ہڈیوں کے کینسر میں مبتلا ہیں، جس کے بعد ان کا امریکا میں علاج ہوتا رہا لیکن 25 جنوری کو وہ زندگی کی بازی ہار گئیں۔

فاطمہ علی کے والدین سمیت دیگر اہل خانہ اس وقت امریکا میں ہیں۔

خاندنی ذرائع کے مطابق فاطمہ کی میت جمعہ کی صبح لاہور پہنچے گی اور اسی شام ان کو سپرد خاک کر دیا جائے گا ۔