ایک ساتھ ایم بی بی ایس کرنے والے 50 سال بعد یکجا

January 28, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


خیبر میڈیکل کالج پشاور سے پچاس سال قبل ایم بی بی ایس پاس کرنے والے طلبا بڑھاپے میں پھر سے جوان ہوگئے اور ایک دوسرے کو دیکھ کر خوشی سے ناچنے لگے۔

تعلیم مکمل ہونے کے بعد سب اپنی اپنی زندگی میں مگن ہوجاتے ہیں، مگر کسی موڑ پر زندگی انہیں یکجا کردے تو ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہتا۔

ایسا ہی کچھ ان بزرگوں کے ساتھ بھی ہوا، جو پچاس سال قبل ایم بی بی ایس پاس کرنے کے بعد دوبارہ امریکا میں ساتھ مل کر بیٹھے تو خوشی سے دیوانے ہوگئے۔

خیبر میڈیکل کالج پشاور کے1960کے بیچ کا یہ گروپ امریکا میں اکھٹا ہوا اور دادا دادی بننے کے بعد بھی بچوں کی طرح رقص کرنے لگ گیا۔