محسن عباس ساتھی فنکاروں اور مداحوں کے مشکور

January 30, 2019

پاکستانی اداکار محسن عباس حیدر نے ڈپریشن میں انہیں نیک خواہشات کے پیغامات بھیجنے پرساتھی اداکاروں اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

اداکار نےانسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ ہم اپنی اپنی زندگی میں کہیں نہ کہیں تکلیف کا سامنا کر رہے ہوتے ہیں کبھی ہم اس بارے میں بات کرلیتے ہیں کیونکہ بات کرنے سے مجھے بہت فائدہ ہوا۔

اُن کا کہنا ہے کہ میں اپنی ذاتی زندگی کو شیئر نہیں کرتا ہے لیکن جب حد ہوجائے تو آپ شیئر کرلیتے ہیں، لہٰذا میں نے بھی ایسا کیا۔

محسن عباس کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح سے انڈسٹری، ساتھی فنکاروں، دوستوں اور پوری دنیا سے لوگوں نے پیغامات بھیجے ہیں اس سے مجھے لگتا ہے ہمیں اس چیز کو بالکل بھی چھپانا نہیں چاہئے اور اس بارے میں بات کرنی چاہئے۔