نائجیریا اپوزیشن کے جلسے میں اسٹیج گر گیا

February 01, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


نائجیریا میںجلسے کے دوران اسٹیج گرنے سے کئی سیاسی رہنما زخمی ہوگئے۔

جمہوری ملکوں میں سیاسی جماعتوں کے جلسے منعقد کرنا جمہوریت کی پہچان کہلاتی ہے۔

اسی وجہ سے جہاں سیاسی جماعتیں اپنے جلسے جلوس منعقد کرتی ہیں، وہیں اسٹیج پر آکر تقریر کرنا بھی ہر سیاسی رہنما کی خواہش ہوتی ہے ۔

اکثر اوقات اسٹیج پر زیادہ لوگ جمع ہونے کی وجہ سے اسٹیج گرنے کا خطرہ بھی رہتا ہے۔

ایسا ہی اسٹیج گرنے کا ایک واقعہ نائجیریا میں بھی پیش آیا جہاں اپوزیشن پارٹی کے جلسے کے دوران اسٹیج گر گیا، جس میں کئی سیاسی رہنما نیچے گرکر زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق نائجیریا کی ریاست کیبی میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے جلسے میں یہ واقعہ پیش آیا۔

حادثے میں 50افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔