امریکا چور اے ٹی ایم مشین گاڑی میں ڈال کرلے گئے

February 01, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

سائنس و ٹیکنالوجی کی انتہائی تیزی کے ساتھ ترقی پر اب چور بھی نت نئے انداز اپنانے لگے ہیں۔امریکی شہر کولمبیا کے ایک اسٹور میں بھی ایسی ہی فلمی انداز کی واردات ہوئی جس میں چوراے ٹی ایم مشین اپنے ساتھ لے گئے۔

اسٹور میں چوروں کا یہ گینگ گاڑی کے ذریعے اسٹور کے شیشے توڑ کر اندر داخل ہوا اور وہاں نصب اے ٹی ایم مشین گاڑی میں ڈال کر چلتا بنا۔

پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کردی ہے جبکہ ان کی تلاش جاری ہے۔