اپنا مستقبل خود بنائیے

February 10, 2019

مصنّف:برائن ٹریسی

ترجمہ:ملک اشفاق

صفحات200: ،قیمت: 600 روپے

ناشر:بُک ہوم،لاہور

اگر کتاب سے پیار کرنے کا رُجحان دیکھنا ہو، تو مغربی اقوام سے بہتر مثال شاید کوئی اور نہ دی جا سکے۔ اس کے بالکل برعکس مشرقی اقوام اور خاص طور پر پاکستان کا معاملہ یہ ہے کہ کتاب ہمیشہ سے زیرِ عتاب ہے۔ وہ اس طرح کہ شایع ہونے والی اکثر و بیش تر کتب بہ مشکل ہی ہزار کے ہندسے تک پہنچ پاتی ہیں۔ اُس میں بھی مصنّف اپنی کتابیں خود ہی خرید کر ’’ادب شناسوں‘‘ کو تحفے کے طور پر تقسیم کرتا نظر آتا ہے۔ خیر، فی الوقت برائن ٹریسی کی’’اپنا مستقبل خود بنائیے‘‘ کا تذکرہ مقصود ہے۔ ستّر سے زائد کتب کے مصنّف کا مقصدِ حیات یہ ہے کہ لوگوں کو اُن کے مقاصد کے حصول کا تیز اور آسان ترین حل تجویز کرے۔ کئی افراد ان کی باتوں پر توجّہ دے کر زندگی میں کام یابیاں سمیٹ چُکے ہیں۔ زیرِنظر کتاب کا شمار ’’انٹرنیشنل بیسٹ سیلر بُک ‘‘ کے طور پر کیا جاتا ہے۔ کتاب کے ناشر اور متّرجم بھی یہ چاہتے ہیں کہ اس کتاب کو پڑھ کر لوگ زندگی میں معاشی استحکام حاصل کر سکیں۔